راجستھان میں بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہوگیا
راجستھان کے باڑمیر کے قریب ایک مگ29 لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
انڈین ایئر فورس( آئی اے ایف)کی جانب سے سماجی راطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ میں کہا گیا ہےکہ راجستھان کے علاقے باڑمیر سیکٹر میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران ایک مگ29 لڑاکا طیارہ کو اہم تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکرتباہ ہوا، تباہ ہونے والے طیارے سے پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انڈین ایئر فورس( آئی اے ایف) نے اپنے ایکس پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ایک کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
راجستھان کے علاقے باڑمیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نریندر مینا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی )کو بتایا کہ طیارہ آج رات باڑمیر میں گر کر تباہ ہو گیا ہےیہ واقعہ ایک آبادی والے علاقے سے دور پیش آیا دشوار گزار علاقے کی وجہ سے فائر ٹینڈرز جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکے ۔
واضح رہے کہ 4 جون کو انڈین ایئر فورس( آئی اے ایف)کا سخوئی 30لڑاکا طیارہ ناسک میں نپھڈ تحصیل کے شیر سگاؤں گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں بحفاظت باہر نکل گئے تھےحادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا تھا،جیٹ کے کچھ حصے 500 میٹر کے دائرے میں بکھرے ہوئے تھے انڈین ایئر فورس( آئی اے ایف) اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سیکورٹی اور تکنیکی ونگ کی ٹیموں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا۔
اس سال مارچ میں ایک تیجس طیارہ آپریشنل ٹریننگ کے دوران جیسلمیر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا حادثے سے قبل پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا تھا۔ انڈین ایئر فورس( آئی اے ایف) نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ کا ایک تیجس طیارہ آج جیسلمیر میں ایک آپریشنل ٹریننگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا ہےپائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا تھا حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ایک کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی تھی۔
Leave A Comment