ایشیا اردو

نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے ایم بی بی ایس امتحان کا کامیاب انعقاد  ہوا جس میں 300 طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے خصوصی طور پر امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحان کے حوالے سے کی گئی تیاریوں اور طلباء وطالبات کو مہیا کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے اس سے پہلے یہ امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہوا کرتا تھا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام اس امتحان کا انعقاد یقیناً وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور انکی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا۔ امتحان کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل نے شعبہ امتحانات کے تمام عملے کو مبارکباد پیش کی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے مزید سنگ میل عبور کر نے کے عزم کا اظہار کیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار