ایشیا اردو

 ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا۔
فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام، کمزورحکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق منفی ریٹنگ پاکستان کی سال 2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کا حصول مشکل نظر آتا ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے۔
مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالررہا اور آئندہ مالی سال یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کے اندازے ہیں۔
فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار