ملتان میں چینی سرکاری ریٹ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دوکانداروں سے چینی کے ریٹس معلوم کیے اس موقع پر مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر پانچ دوکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چار دوکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا ,اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم کا کہنا تھاکہ کسی بھی صورت میں سرکاری ریٹ 90 روپے سے زائد چینی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہین برتی جائے گی جبکہ شہر کے تمام علاقوں میں سرکاری چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

رپورٹ عبدالقیوم

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار