ایشیا اردو

 پاکستان کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے۔ دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان ،ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر امجد چانڈیو، پرنسپل کالج آف نرسنگ میڈم طاہرہ پروین، نرسنگ سپرنٹینڈنٹ نشتر ہسپتال، سینئر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شامل تھی۔ آج کی اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو نے قومی پرچم بلند کیا اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی اور شہداء پاکستان کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا کہ اس وطن کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دی ہے اور اب ہم سب نے مل کر اس وطن کی حفاظت کرنی ہے اور محنت اور لگن سے اپنے ملک اور اس عظیم درسگاہ کا نام روشن کرنا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اخراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثنا جشنِ آزادی کی خوشی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل اور دیگر فیکلٹی ممبران نے کیک بھی کاٹا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار