امریکی ماہرین نے دوڑنے، اچھلنے اور دیگر کرتب دکھانے والا فٹبالر روبوٹ تیار کیا ہے جس کا اصل نام ہی ’میسی سے بہتر‘ رکھا گیا ہے۔
اسے آرٹیمس کا نام دیا گیا ہے جس کا مخف ’اے روبوٹ دیٹ ایکسیڈز میسی ان سوکر‘ Artemis ہے تاہم یہ ایک خاتون روبوٹ ہے جو بین الاقوامی مقابلوں کے لئے بے تاب بھی ہے، اس وقت ایسے تین روبوٹ ہی ہیں جو اچھلنے کے ساتھ دوڑ بھی سکتے ہیں۔
اسے جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے، فی الحال یہ روبوٹ کئی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے، جولائی 2023 میں یہ عالمی روبوکپ میں شرکت کرے گا جہاں دنیا بھر سے 2500 روبوٹ فٹبالر شریک ہوں گے
کسی فٹ بال مقابلے کی طرح اس میں بہت سی لیگز ہوں گی، اگرچہ اس مقابلے میں صرف پانچ انچ تک کے روبوٹ بھی ہوں گے تاہم یہ انسانی قد کے برابر روبوٹ ہے جو چلتے دوران اپنا بہترین توازن برقرار رکھتا ہے اور ناہموار جگہ پر بھی چل سکتا ہے۔
تاہم میسی سے بہتر روبوٹ کتنا اہم ثابت ہوتا ہے یہ تو روبوٹ فٹبال ٹورنامنٹ ہی بتائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار