پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑنے اور شازیہ عباس نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے، ابتک درجنوں اہم رہنما اور سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی قافلے سے الگ ہوگئے ہیں۔
ملتان سے سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست سے کنارہ کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پر امن سیاست کی ہے، کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں، میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ سیاست کو جاری رکھ سکوں۔
شازیہ عباس
دوسری جانب پی پی 222 سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
شازیہ عباس کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، 9 مئی کو عمرہ ادائیگی کیلئے گئی ہوئی تھی، دفاعی تنصیبات پر حملے دیکھ کر بہت دکھ ہوا، املاک کو نقصان پہنچانا کسی مذہب یا معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار