ایشیا اردو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کچھ جذباتی ہو گئے اور ان کی آواز بھرا گئی جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئر اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ سپورٹ کرتے رہیں۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار