بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ کی سابق ملکہ حسن اینسی کبری اور نامور اداکارہ شاجان کوچی کی گاڑی کو ایک روز قبل تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا۔
ایک روز قبل کوچی کے علاقے Vytilla کے قریب ہونے حادثے میں دونوں اداکارائیں شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں تھیں،  اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے موت کی وجہ زیادہ خون بہہ جانے کو قرار دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ انجانا شاجان اور اینسی کبیر ایک ساتھ گاڑی میں تیز رفتاری سے جارہی تھیں کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار اُن کی کار کے سامنے آگیا، جسے دیکھ کر وہ گھبرائیں اور گاڑی کا اسٹریئنگ موڑ دیا
اُن کی گاڑی قلا بازی کھاتی ہوئی کھائی میں گری اور درخت سے جاکر ٹکرائی۔ حادثے میں ان دونوں شخصیات کے علاوہ دو مزید شہری زخمی ہوئے، جن میں ایک موٹر سائیکل سوار بھی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

WebDask

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار