مانٹرنگ/ایشیا اردو

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر بول پڑے۔
دو روز قبل سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر جہاں پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے وہیں دیار میں رہنے والے بھی اس افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق سیالکوٹ کی فیکٹری میں پیش آنے والے واقعے کے 13 مرکزی ملزمان سمیت 120 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے
اس حوالے سے سری لنکن صدر اور وزیراعظم نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا تاہم اب سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔
سابق سری لنکن کپتان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار