زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ ہیتھ اسٹریک کو رواں سال کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ زمبابوے کے کپتان شین ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کردی۔
ہیتھ اسٹریک زمبابوے کی جانب سے 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر تھے۔ وہ 2000 سے 2004 تک زمبابوے کی ٹیم کے کپتان رہے۔ ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔ انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار