مانٹرنگ ڈیسک 

جی سیون ممالک نے ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کر لیا۔
جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بیربوک نے جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو جواب دینے سے انکار کر دیا، ایرانی رویے کے باعث اضافی پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے بتایا جی سیون نے یوکرین کو امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی غور کیا، ہمارے پاس یوکرین کی مدد کے لیے طویل المدتی منصوبے ہیں، روس اپنے کارڈز کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم سردیوں میں یوکرین کے ساتھ رہیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار