مانٹرنگ ڈیسک 

جرمن میڈیا نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے روس کے خلاف یوکرین کو 2700 اینٹی ائیر کرافٹ میزائل دینے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ ’اسٹریلا‘ میزائل سوویت دور کے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ان ہتھیاروں کو سوویت کے زیر کنٹرول ایسٹ جرمنی میں ایک مرتبہ دیکھا گیا جنہیں اب یوکرین کو دینے کے لیے گوداموں سے باہر لایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ ہفتے جرمنی کی حکومت نے یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے امریکی  ساختہ اسٹرنگر میزائل اور ایک ہزار ٹینک شکن ہتھیاردینے کا فیصلہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل یوکرین روانگی کے لیے تیار تھے تاہم ان کی روانگی کے لیے فیڈرل سکیورٹی کونسل کی منظوری بھی درکار ہے۔
ابتدا میں روسی حملے سے پہلے جرمنی کی حکومت نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن روسی حملے کے بعد جرمنی نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔
روسی حملے کے بعد جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہماری ذمہ داری ہے کہ پیوٹن کی فوج کے حملے کے خلاف یوکرین کے دفاع میں اس کی مددد کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار