ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/ سنیر رپورٹر

حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کر کے غریب سرکاری ملازمین کا جینا دوبھر کر دیا ضروریات زندگی کی اشیاء گھی، دالیں، چینی، آٹا، ادویات ہر چیز دسب ترس سے باہر ہو چکی ہے۔ جبکہ غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو گیاہے حکمران مہنگائی کے خاتمہ کیلئے مثبت اقدامات کریں بصورت دیگر صوبائی صدر ایپکا حاجی ارشاد کی قیادت میں وزیر اعلی ہاؤس لاہور کے باہر احتجاجی دھرنا اور احتجاج کیا جائے گا جس میں جنوبی پنجاب کے ہزاروں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے ۔ان خیالات کااظہار ایپکا کے جنوبی پنجاب کے وائس چیئرمین سرفراز اللہ والا نے مہنگائی کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایپکا عہدیداران حاجی گڈو دستی ،ملک امتیاز احمد ،رفیق سہرانی ،کلیم طارق ،خالد محمود، عدیل احمد ،شیخ جہانگیر،عبدالحمید جیالا،غلام مرتضیٰ و دیگربھی شریک تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار