ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان/سنیر رپورٹر 

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے ہیں ڈیرہ غازی خان میں خواتین کے لیے خصوصی پارک کا قیام عمل میں لارہے ہیں جس میں صرف خواتین ہی داخل ہوسکیں گی گرلز گائیڈ کی کارکردگی قابل ستائش ہیں اس مزید نکھار لانے کے لیے انہیں انتظامی سطح پر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ ہر ممکن اقدامات کریں گے یہ بات انہوں نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم ایک بہترین رہنما کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان سے قبل گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین اور فوزیہ یاسمین نے گرلز گائیڈ کی سالانہ کارکردگی اور در پیش مسائل بارے بتایا انہوں نے کہا گرلز گائیڈ حکومت اور انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق مختلف مثبت سرگرمیوں میں پیش پیش رہی جس میں شجر کاری مہم قابل ذکر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے قول کام، کام اور بس کام کو گرلز گائیڈ نے اپنا شیوا بنایا ہوا ہے کرونا سے آگہی مہم ہو، شجر کاری مہم ہو، صفائی مہم ہو گرلز گائیڈ نے اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کیا اور کرتے رہیں گے اس موقع پر کاشفہ الطاف نے قاعد اعظم محمد علی جناح کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شرکا سے عہد لیا کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھر پوراستعمال کرتے ہوئے کام کریں گے تقریب میں گرلز گائیڈ نے کواٹس، مصوری، ملی نغمے اورٹیبلو بھی پیش کیے۔ اس موقع پر بشریٰ، سعید، فرحت بخاری، ریسکیو 1122کی ٹیم، امجد نیاز عاربی، گرل گائیڈز، اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار