ایشیا اردو

 برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز اور قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، قومی ایتھلیٹ نیک خواہشات پر قوم کے شکرگزار، حکومت سے بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ دینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کے وطن واپسی پر دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں نے لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا اور بھنگڑے بھی ڈالے۔
اس موقع پر قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے 2 میڈل جیتنے پر خوشی ہے، بہت محنت کر کے کامیابی حاصل کی۔
گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں۔
وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میاں چنوں میں عالمی معیار کا گراؤنڈ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلن تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار