مانٹرنگ ڈیسک

گوگل نے فیملی لنک ایپ میں نئی اپڈیٹس کی ہیں جن کی مدد سے والدین زیادہ بہتر انداز میں موبائل پر اپنے کم عمر بچوں کی نقل و حرکت سے باخبر رہ سکیں گے۔
گوگل کی یہ فیملی لنک ایپ ابتدائی طور پر 2017 میں متعارف کرائی گئی تھی جس کی مدد سے والدین اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمی کی نگرانی اور کنٹرول کرسکتے ہیں۔
فیملی لنک فیچر والدین کو بچوں کا اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے اور ایپ کے استعمال کی نگرانی کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
ایپ کی نئی اپڈیٹس میں تین TAB والا ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہائی لائٹس ٹیب، لوکیشن ٹیب اور کنٹرول ٹیب دیے گئے ہیں۔
لوکیشن ٹیب کی مدد سے والدین اپنے بچوں کی نقل و حرکت کو ڈیوائس کی مدد سے ایک ہی میپ میں دیکھ سکتے ہیں۔
والدین اپنے بچوں کے اسکول، پلے گراؤنڈ یا کسی دوسری لوکیشن پر پہنچنے اور وہاں سے نکلنے کا نوٹیفکیشن بھی موصول کرسکیں گے۔
جبکہ ہائی لائٹس ٹیب کی مدد سے والدین اپنے بچے کی ڈیوائس کے استعمال سے باخبر رہ سکیں گے اور یہ جاننے کے قابل ہونگے کہ انکے بچے نے موبائل میں کون کون سی ایپس انسٹال کررکھی ہیں اور اسکا اسکرین ٹائم کتنا ہے۔
کنٹرول ٹیب میں والدین ڈیوائس اور اس میں موجود ایپس کے استعمال کی ٹائم لمٹ سیٹ کرسکتے ہیں

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار