ایشیا اردو

    تحریر:چوہدری خالد رسول انفارمیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان
    موجودہ دور میں عوام کو ریلیف دینے والی حکومتیں ہی اپنا وجود برقرار رکھتی ہیں. جمہوری حکومتیں اپنے شہریوں کا معیار ز ندگی اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتی ہیں. حکمرانوں کو معلوم ہوتا ہے کہ انہیں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی بدولت اپنے شہریوں کو جوابدہ ہونا ہوتا ہے جس کی بنیاد پر ان کے آئندہ اقتدار میں رہنے کا راستہ ہموار ہوتاہے. وطن عزیز میں عوامی فلاح وبہبود اور عوامی مفادات کو ترجیح دینے کیلئے موجودہ حکومت نے انقلابی اقدامات کیے ہیں. ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی بات کی جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے عوام کو ترقی و خوشحالی کی جانب تیزی سے رواں دواں رکھے ہوئے ہیں. پسماندہ علاقوں میں ان کی توانائیاں فوکس ہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر کی انتظامیہ متحرک ہے. صوبہ کے پسماندہ علاقوں میں عرصہ دراز کی عوامی محرومیوں کے بعد اب حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں  اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کے مسیحا کے طو رپر سامنے آئے ہیں. انہوں نے صوبہ کے وسائل کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر پہلی بار یکساں بنیادوں پر ہر تحصیل، ضلع اور شہروں تک پہنچایا ہے. انتظامی بنیاد وں پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے عملی اقدامات کیے گئے سولہ صوبائی محکموں کے افسران کو سیکرٹریٹ میں تعینات کیاگیا. اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات کے اہم عناصر صحت و تعلیم، صفائی و ستھرائی، پاک و صاف پانی کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات ہر شہری تک پہنچائے گئے ہیں 
    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر سرپرستی ہر شعبہ میں برق رفتاری کے ساتھ ترقی کی منازل طے کی جا رہی ہیں بنیادی ضرورتوں اور ترقیاتی منصوبوں کے بعد اب وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے نوجوانوں کیلئے سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کے دروازے بھی کھول دیئے ہیں. ساتھ ہی انہوں نے ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں دو سال کی رعایت بھی دینے کا اعلان کیا ہے جس کا براہ راست نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا
     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں ان کیلئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جارہے ہیں سرکاری محکموں میں با صلاحیت او رتعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے اس کے علاوہ پنجاب کے نوجوانو ں کو ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 2سال کی رعایت بھی دی جائے گی جبکہ پی ایم ایس کے امتحان میں بھی امیدوارو ں کو عمر میں 2سال کی رعایت

 دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں 740ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہواہے۔ گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیاہے۔ عوام کی بہتری کیلئے حکومت پوری طرح یکسو او رمتحرک ہے ملازمتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں اپنے نوجوانوں کو ہر فیلڈ میں جدیدتکنیک،ابلاغی ماڈل اور ریسرچ سے آگاہی دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان  بالخصوص پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں میں ٹریننگ کا عمل بھی جاری رہے گا جو کہ عملی زندگی میں نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی۔ پنجاب میں 2 سالہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 6کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت ینگ گریجوایٹس کو 20ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کیلئے پیشہ ورانہ تربیت اور ملازمت کے دروازے کھولے گا.
    حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے جلد ہی اشتہارات دیئے جائیں گے دوسری طرف صوبہ بھر کے نوجوانوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے سرکاری ملازمتوں پرعائد پابندی  اٹھانے  اور سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد میں رعایت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو اس فیصلے پر خراج تحسین بھی پیش کیا ہے. صوبہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ملازمتوں کو فراہمی اور عمر کی حد میں رعایت کا اعلان کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نوجوانوں کو برسرروزگارکرنے اور بااختیار بنانے کے لئے کاوشیں قابل قدر ہیں ان کا کہنا ہے کہ روزگار کی فراہمی کے علاوہ صوبہ کے گریجوایٹس کو مختلف محکموں میں ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا اعزاز ہے جو  ان کیلئے مستقبل میں سود مند ثابت ہوگی اوران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھارکا باعث بنے گی. 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار