فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےٹی ٹی پی سےمذاکرات کا ‏تذکرہ کیاتھا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے یہ مذاکرات آئین پاکستان کےتحت ہو رہے ‏ہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کےمطابق فائربندی میں توسیع ہوگی افغان عبوری حکومت نے ‏مذاکرات میں کردار ادا کیا ہے ریاست کی حاکمیت اورعوامی حقوق کومذاکرات میں ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ ‏
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں متاثرہ علاقوں کےعوام کو نظرانداز نہیں کیا جائےگا یہ متاثرہ علاقےطویل عرصے ‏بعد امن کی طرف بڑھ رہےہیں مذاکراتی عمل میں ملکی سالمیت کویقینی بنایاجائےگا ایک معاہدےکےتحت ‏مکمل سیزفائر پر آمادگی ہو چکی ہے کوئی بھی حکومت آئین اورقانون سے باہر مذاکرات کرہی نہیں سکتی۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ ‏یہ معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا کہا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار