مانٹرنگ ڈیسک

 وفاقی حکومت کے وزرا نے ترین گروپ سے رابطہ کرلیا، کہا آپ کے مطالبات تسلیم ہو چکے ہیں اب کھل کر پارٹی اقدامات کی حمایت کی جائے۔
عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی جانب سے پرانے دوستوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عون چودھری سے فون پر رابطہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی ، کہا گیا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔
پرویز خٹک کی جانب سے ترین گروپ کو اہم وزارتیں دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔وزیر دفاع نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار