ایشیا اردو

وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ حکومت کسی مارچ سے خوفزدہ نہیں۔ اپوزیشن کو ہمیشہ مایوسی ہوئی۔ حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کو حکومتی مدت پورے ہونے کا انتظار کرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنما و کوآرٹینیٹر ہیومن رائٹس ساؤتھ پنجاب قر بان فاطمہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی رہنما میاں فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا حکومت کی توجہ ملکی ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے کی طرف ہے۔ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ شور مچا کر ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ملکی ترقی کا سفر اب رک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا ماضی میں حکمرانوں نے ملک لوٹا ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی حکمران خلوص نیت اور ایمانداری سے ملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دل میں عوام کا احساس ہے۔ ملکی ترقی اور ملک کا وقار بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا این اے 155 کے عوام سے دلی تعلق ہے ان کے مسائل کا احساس ہے اور حل کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہاہوں۔ جو بھی وقت ملتا ہے حلقے کی ترقی پر صرف کرتا ہوں۔ 2023 ء میں عوام کی عدالت میں بھرپور ترقیاتی کاموں کے ساتھ جائیں گے۔ عوامی مینڈیٹ کا احساس اور احترام ہے۔ حلقے کے عوام نے محبت دی ان کی محبتوں کا قرض چکنانے کیلئے دن رات محنت کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں جو راتوں رات حل نہیں ہوسکتے۔ لیکن جتنے بھی وسائل نہیں خلوص نیت سے عوامی ترقی پر صرف کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ نے ملک عامر ڈوگر سے یونین کونسل 10 میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے شروع ہونے والے پروجیکٹس بارے بات چیت کی۔ وزیر مملکت نے یونین کونسل 10 کے لئے مزید ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہائی کروائی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار