ایشیا اردو

ڈسٹرکٹ بار شجاع آباد میں سالانہ ڈنر کی تقریب ہوئی۔جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملتان جج اکمل خان صاحب،ایڈیشنل ججز ،ارشد انجم صاحب جج کنزیومر کورٹ بہاولپور،سول ججز ،ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون صاحب،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر ڈوگر صاحب،جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار سجاد حیدر میتلا صاحب،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسامہ بہادر خان صاحب،صدر سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار جلالپور، اور معزز اراکین بار نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے آنیوالے معزز مہمانوں نے خطاب کیا۔صدر بار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شجاع آباد میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں سے متعلق آنیوالے مہمانوں کو آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب نےاپنے خطاب میں ضمانتی مچلکوں پر دیے جانے والے ریلیف کے بارے بتایا اور شجاع آباد بار کی اس روایتی محفل کو سراہا اور شجاع آباد بار کی محبتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر پر معزز مہمانوں میں بار انتظامیہ کی طرف سے شیلڈز تقسیم کی گئیں۔جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا گیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار