ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کے لیے توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اس اقدام سے 4ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔
عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بر وقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں، ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی دوبارہ تعیناتی او ردیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے گا، ایڈہاک ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کےلیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایڈہاک ڈاکٹروں کو آئندہ دوبارہ تعیناتی سے متعلق مسائل کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
صوبائی وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرزکے مسائل کا پورا احساس ہے، حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار