ایشیا اردو

دوران حمل اور زچگی ماؤں میں اموات کی وجوہات کی مکمل چھان بین کے لیے چئر پرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی دی گئی ہے جس نے فوری طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ہسپتال میں ہونے والی اموات کی مکمل چھان بین کے لیے تمام شعبہ جات کو کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ اسی ضمن میں
شعبہ امراض نسواں میں دوران حمل یا زچگی کے دوران اموات کی وجوہات کی مکمل چھان بین اور شرح اموات میں کمی لانے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی ہوں گی جبکہ دیگر ممبران میں سینئر کنسلٹنٹ شعبہ امراض نسواں ڈاکٹر سجاد مسعود، ایڈمن رجسٹرار ڈاکٹر منزہ لطیف اور وارڈ سسٹر سمیرا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق اس کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس گزشتہ روز چیئر پرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہ میں ہونے والی تمام اموات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اموات کی وجوہات سمیت شرح اموات میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کی گئی۔ اجلاس میں ریسرچ کے مقصد کے لیے مریضوں کے ہسٹری چارٹ اور دیگر ریکارڈز کو احسن طریقے سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئ تا کہ ان کو استعمال میں لاتے ہوئے مستقبل میں مریضوں کی مزید بہتر طریقے سے دیکھ بھال کو ممکن بنایا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار