ڈیرہ غازی خان/ سٹی  رپورٹر  تیمور اعظم

 ڈویژنل پبلک سکول و کالج  ڈیرہ غازی خان کی تعمیر نو کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے دو کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کردئیے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر سارہ اسلم نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تزئین و آرائش شدہ ہال کا بھی افتتاح کیا گیا۔ادارہ میں شجرکاری بھی کی گئی۔
       مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خطہ کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کر رہے ہیں۔سابقہ حکمرانوں کا فوکس کچھ اور تھا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے صرف ان کے حلقہ پی پی 289 میں 20 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ڈویژنل پبلک سکول و کالج کی اپ گریڈیشن کرکے ڈویژن کا بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ 
    کمشنر سارا اسلم نے بطور مہمان اعزاز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ محنت کامیابی کا زینہ ہے۔طلبہ تمام تر توجہ،تعلیم اور اخلاقیات پر مرکوز رکھیں۔محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔انہوں نے کہا کہ سکول کی بہتری کےلئے مل کر کام کیا جائیگا۔
    پرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے کہا کہ 36 سالہ قدیم ادارہ کی بہتری کےلئے ایک عشرہ  سے توجہ نہیں دی گئی۔پرنسپل اور ادارہ کےتمام سٹاف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے مشکور ہیں۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سمیرا نسیم نے انجام دئیے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاءالرحمن،کنزر ویٹر فاریسٹ کے علاوہ پروفیسر محبوب حسین،پروفیسر محمد صادق اور دیگر بورڈ آف گورنرز موجود تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار