ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں گزشتہ روز پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے 19 ویں اوور میں آسٹریلوی بیٹر میتھیو  ویڈ کا کیچ چھوڑا جس کے بعد  قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر جہاں حسن علی کو کیچ چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں کچھ صارفین نے مزے مزے کے تبصرے کرتے ہوئے  حسن علی کے کیچ چھوڑنے کی خود ساختہ وجہ بھی بتاڈالی۔
سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی سالگرہ کی ایک  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ٹیم کے تمام کھلاڑی حارث رؤف کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کیک کاٹ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث کھلاڑیوں کو کیک بھی کھلارہے ہیں لیکن جب کیک کھانے کی باری  حسن علی کی آئی تو شاہین آفریدی نے حارث رؤف کے چہرے پر کیک لگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے حسن کیک کھانے سے محروم رہ  گئے اور وہ بس منہ ہی دیکھتے رہ گئے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو شیئر کرکے مزے مزے کے تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ حسن علی کو کیک نہ ملنا آسٹریلیا کےخلاف ان کے کیچ چھوڑنے کی وجہ بنا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ' تم نے حسن علی کا کیک چھینا اس نے تمہارا ورلڈکپ چھین لیا'۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں 14 نومبر کو اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار