ایشیا اردو

 شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کا 708 واں 3 روزہ عرس مبارک 10 دسمبر سے شروع ہوگا۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 روزہ عرس تقریبات کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔عرس کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی زیر صدارت سرکاری اداروں کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ زائرین کی رہائش اور عارضی واش رومز کے بھی انتظامات کئے جائیں گے جبکہ عرس کے تینوں دن تمام ادارے اپنے خصوصی کیمپ لگائیں گے۔عامر کریم خان نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن سے دربار حضرت شاہ رکن عالم تک خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی اور عرس کے تینوں روز درباروں اور ملحقہ رہائش گاہوں میں سکیورٹی الرٹ رہے گی۔ عامر کریم خان نے بتایا کہ زائرین کی کورونا و پولیو ویکیسینیشن کے حوالے سے خصوصی کیمپ لگائیں گے۔زائرین کی حفاظت کیلئے جامع سکیورٹی و ٹریفک پلان تشکیل دیکر انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی چلائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنائے تاکہ سندھ سے آنیوالے زائرین کو اچھا تاثر دیا جاسکے۔قبل ازیں ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم نے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار