ایشیا اردو

سربراہ شعبہ اناٹومی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر الیاس انجم مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ انکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، شعبہ اناٹومی کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پروفیسر ڈاکٹر الیاس انجم کی مذکورہ شعبے میں خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر الیاس انجم نے ہمیشہ ذمہ داری اور تندہی سے یونیورسٹی کی خدمت کی۔ وائس چانسلر نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ او تحائف بھی پیش کیے گئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار