ایشیا اردو

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ گورنر ہاوس میں تقریب کے دوران انہوں نے صحت کارڈ کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔
صحت کارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈز ہماری حکومت کا بہترین اقدام ہے، ماضی میں کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے۔پنجاب کےہرخاندان کوصحت کارڈ ملے گا جسے کے ذریعے 10لاکھ روپےتک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرایاجاسکتاہے، میں نے پہلی باربرطانیہ میں فلاحی ریاست دیکھی جس میں ریاست کے کمزور طبقے کیلئے احساس ہوتاہے۔
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور میں موجود ہیں، دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امورپر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار