ملتان  سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ جنوبی پنجاب میں لوگوں کو صحت کی بروقت اور معیار سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی و دیہی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران صحت عامہ کی سروس ڈیلیوری کو مزید موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات مہیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایک عالمی وباء ہے۔اس پر صرف ویکسینشن اور ایس اوپیز پر پوری طرح عملدرآمد کرکے ہی قابو پایا جاسکتاہے۔ لہذا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ دوبارہ سے زندگی کے معمولات کی طرف لوٹا جاسکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ و فنانس غلام صغیر شاہد، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی، ڈپٹی سیکرٹریز ٹیکنیکل، کوآرڈینیشن، جنرل اور تمام سیکشن افسران نے شرکت کی۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار