چاکلیٹ کے بڑے برتن میں دو مزدوروں کے گرنے کے سبب مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی پر 14 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
امریکا کی اوکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن (اوشا) کے مطابق جون 2022 میں پینسلوینیا میں قائم ایم اینڈ ایم/مارس کی فیکٹری میں پیش آنے والے اس حادثے میں مزدوروں کو چاکلیٹ کی ان ٹنکیوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اور اس حوالے سے ان کی حفاظتی تربیت بھی نہیں ہوئی تھی۔
اوشا کے آفیشلز کا کہنا تھا کہ ایلزبیتھ ٹاؤن کے علاقے میں قائم فیکٹری میں مرمتی کام انجام دیتے ہوئے دونوں مزدور جزوی طور پر بھرے ہوئے ٹینک میں گِرے۔
آفیشلز کے مطابق ایمرجنسی عملے نے دونوں افراد کو ٹینک کا نچلا حصہ کاٹ کر نکالا اور دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار