ایشیا اردو

حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے سبزی منڈی میں قائم ہول سیل پوائنٹ پر سستے داموں اعلی معیار کے پھل و سبزیوں کی فراہمی جاری ہے۔ہول سیل پوائنٹ پر خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں نے پھل اور سبزیوں کے معیار اور نرخوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسکو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ہے.اس سلسلے میں  اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے سبزی منڈی میں قائم ہول سیل پوائنٹ کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی سستی اشیاءخوردونوش فراہمی کیلئے پوائنٹ قائم کیا ہے اس سلسلے میں اب تک 40 ہزار سے زائد شہری ہول سیل پوائنٹس سے استفادہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس کا دائرہ کار دیگر تحصیلوں کی سطح تک بھی بڑھایا جارہا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار