ایشیا اردو

ملتان!کپا س کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ وقت کی اہم ضرورت بنتی جا رہی ہے یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور یہ ٹیکنالوجی کپاس کی مشینی چنائی کے لئے بھی نہایت موزوں ہے۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ میں فی ایکڑ کپاس کے پودوں کی تعداد 40 ہزار تک رکھی جاتی ہے جبکہ فی ہیکٹر کپا س کے پودوں کی تعداد 1 لاکھ تک ہوتی ہے۔ ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ میں پودے سے پودے کا فاصلہ 4 انچ ہوتا ہے جبکہ قطار سے قطارکا فاصلہ 2 1/2 فٹ ہوتا ہے۔ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ میں کپا س کی فصل کا دورانیہ تقریباً 4 ماہ ہے اور اس کا مقصد کپاس کی فی ایکڑ پیداوارکو بڑھانا ہے۔ اس سے نہ صرف فی ایکڑ اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ کسان بھائیوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ممکن ہے۔ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ میں کپاس گندم کی کٹائی کے بعد لگائی جاتی ہے۔ آخر میں ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ جو کسان بھائی آئندہ سیزن میں ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ لگانا چاہتے ہیں تو ادارہ ہذا انہیں ہر قسم کی عملی تربیت وآگاہی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار