ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن میں بھی تاریخ نہ بدل سکی ، اس بار بھی میزبان ملک ٹرافی جیتنے میں ناکام رہا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ مرحلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت 2021 کے ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان ملک ہے، بھارت میں کورونا کی وجہ سے ایونٹ یو اے ای میں ہورہا ہے۔
اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے  بعد بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر اختتام پزید ہوگیا اور اسی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میزبان ملک کی ٹرافی نہ  جیتنے کی روایت برقرار رہی۔
اس سے قبل بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 6 ایونٹس ہوئے اور ہر بار ہی میزبان ملک ٹرافی نہ جیت سکا۔

میزبان اور فاتح

2007=میزبان = جنوبی افریقا (فاتح= بھارت)

2009=میزبان =انگلینڈ (فاتح=پاکستان)

2010=میزبان= ویسٹ انڈیز (فاتح=انگلینڈ)

2012=میزبان= سری لنکا (فاتح=ویسٹ انڈیز)

2014=میزبان =بنگلادیش (فاتح=سری لنکا)

2016=میزبان=بھارت( فاتح=ویسٹ انڈیز) 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار