پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسان کو مختلف طبی امراض اور پیچیدگیوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے، سردی کے موسم میں پانی کے استعمال میں کمی سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
موسم سرما میں خشکی اور آب و ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے،غذائیت کے ماہرین سردیوں کے موسم میں خاص طور پر زیادہ پانی پینے پر زور دیتے ہیں۔
 ٹھنڈ کی وجہ سے اگر ہمیں پسینہ نہیں آرہا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں پانی کی ضرورت ہی نہیں عام دنوں میں جسم کو پانی کی جتنی ضرورت ہوتی ہے وہی سردیوں میں بھی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ پانی انسانی جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، بالخصوص سردیوں کے موسم میں پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے، ہیٹر کے سامنے زیادہ بیٹھنے سے بھی جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جلد اندرونی اور بیرونی طور پر سب سے حساس تصور کی جاتی ہے،عام طور پر خواتین سردیوں میں جلد ے خشک ہونے کی شکایت کرتی ہیں خاص طور پر جب سردی کا موسم شدت اختیار کر جائے۔ جلد میں نمی کا تناسب برقرار رکھنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے

Web Dask

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار