مانٹرنگ ڈیسک

آئی فون سے اینڈرائیڈ میں  تصاویر  اور ویڈیوز کو منتقل کرنا بعض اوقات کافی مشکل  مرحلہ لگتا ہے اور اس دوران اکثر بھیجی گئیں فائلز کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔
آئی فون کی کلاؤڈ سروسز فائلز کو بغیر کسی رکاوٹ  کے منتقل کرنے کو یقینی بناتی ہیں جبکہ  کچھ تھرڈ پارٹی ایپس بھی ہیں جو ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں بغیر خراب کوالٹی کے تصاویر بھیجنے کا کام کرتی ہیں۔تاہم آج ہم آپ کو آئی فون سے اینڈرائیڈ میں تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کا آسان طریقہ بتارہے ہیں۔
گوگل ڈرائیو کے ذریعے
گوگل ڈرائیوکو استعمال کرتے ہوئے اپنے آئی فون پر فوٹو ایپ کھولیں اور وہ تصاویر اور ویڈیوز منتخب کریں جنہیں آپ نے سینڈ کرنا ہے۔اس کے بعد شیئر آپشن پر کلک کریں جو آپ کو نیچے بائیں طرف نظر آئے گا۔
پھر ڈرائیو کے آپشن کو دبائیں اور اپنا گوگل اکاؤنٹ منتخب کریں، ایک بار منتخب ہونے کے بعد، فائلز کو اپنے مطلوبہ فولڈر میں اپ لوڈ کریں۔
اب اپنے اینڈرائیڈ موبائل پر ٖڈرائیو ایپ کھولیں اور اس فولڈر کو چیک کریں جہاں آپ نے میڈیا فائلزاپ لوڈ کی ہیں اس کے بعد تمام تصاویر اور ویڈیوز کو منتخب کریں اور پھر، اوپر دائیں جانب تین نقطوں پر کلک کریں اور ڈاؤن لوڈ بٹن پر ٹیپ کریں۔
آئی کلاؤڈ کے ذریعے
آئی کلاؤڈ کے ذریعے تصاویر کو منتقل کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ آئی کلاؤڈ کی تمام تصاویر اپ کے اینڈرائیڈ فون کے ساتھ مطابقت(sync) ہوں۔
یہ کرنے کے بعد سیٹینگز کے آپشن میں جاکر فوٹوز پر کلک کریں اور آئی کلاؤڈ تصاویر  کھولیں اور آپشن کو ٹوگل آپشن کو آن کریں۔
اس دوران جب آپ کی  تمام تصاویر کے سنک ہونے کے بعد اپنے اینڈرائیڈ فون پر  گوگل کروم براؤزر کھولیں اور iCloud.com پر جائیں اور لاگ ان کریں اور فوٹو سیکشن میں جائیں۔ آپ کو وہاں اپنی تمام تصاویر نظر آئیں گی  جس کے بعد آپ  انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے  ایک ،ایک کرکے یا  سب کو ایک ساتھ ہی سلیکٹ کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد نیچے دائیں جانب 3 ڈاٹ مینو بٹن کو منتخب کریں جس کے بعد ڈاؤن لوڈ کے آپشن کو دبائیں ایک بار مکمل ہونے کے بعد آپ کو اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈز فولڈر میں فائلز مل جائیں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار