ایشیا اردو

پی ٹی آئی رہنما و کوارڈینیٹر ہیومن رائٹس ساؤتھ پنجاب قربان فاطمہ نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ معاشرے میں احترام انسانیت‘ اخوت‘ رواداری اور برداشت کے رویوں کو پروان چڑھا کر ملک سے انتہاپسندی اور فرقہ واریت جیسے ناسوروں کا مکمل خاتمہ جاسکتا ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو بلا تشخیص مذہب اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔ تب ہی ایک اچھے معاشرے کی تشکیل عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے زیر اہتیمام یونین کونسل لیول پر Project Introductory Meetingvon Supporting Governament to pilot Interfaith Harmony Council in ملتان کی دوسرے دن کے ٹریننگ سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب گراس روٹ لیول پر کام کررہی ہے۔ پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح پر اور ضلعی سطح پر انسانی حقوق و بین المذاہب ہم آہنگی تشکیل دی جارہی ہیں ہر کمیٹی 15 افراد پر مشتمل ہوگی۔ جن کا تعلق مختلف مکاتب فکر سے ہوگا یہ کمیٹیاں اپنی اپنی یونین کونسل میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے آگاہی پیدا کریں گی۔ اور بین المذاہب سے متعلقہ مسائل یونین کونسل کی سطح پر حل ہونگے۔وہاں سے مسائل ضلعی کمیٹیوں اور پھر وزارت کیطرف بھیجے جائیں گے۔ ان کمیٹیوں کی تشکیل سے نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ ایک اچھے معاشرے کی تعمیر میں بھی پیش رفت ہوگی۔ ملتان میں ابتدائی طور پر چار یونین کونسلوں عنایت پور مہوٹہ‘ اڈا بوسن‘ صالحہ مہے اور لطف آباد میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اور بتدریج ان کا دائرہ کار مختلف یونین کونسلوں میں بڑھایا جائے گا۔ٹریننگ سیشن میں عنایت پور مہوٹہ یونین کونسل میں وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کی طرف سے بنائی گئی ٹیم نے شرکت۔ٹریننگ سیشن سے پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ۔عبدالماجد وٹو اور دیگر شرکا نے خطاب کیا۔ٹریننگ کے اختتام پر عنایت پور مہوٹا  یونین کونسل کی ٹیم میں قربان فاطمہ کوارڈینیٹر ہیومن رائٹس ساؤتھ پنجاب نے سرٹیفکیٹ دیئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار