مانٹرنگ ڈیسک/ ایشیا اردو

ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کے لیے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے جس میں بھارتی اسپنر روی چندر ایشون بھی شامل ہیں۔
روی چندر ایشون کو اس سال 8 میچز میں 52 وکٹیں لینے اور  سنچری کے ساتھ 337 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے 15 میچز میں 1708 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 6 سنچریاں شامل ہیں۔
اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے 5 میچز میں 27 وکٹیں حاصل کیں اور 105 رنز بھی بنائے۔آئی سی سی کی فہرست میں چوتھا اور آخری کھلاڑی سری لنکا کے بیٹر دیموتھ کرونارتنے ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 902 رنز بنائے اور 4 سنچریاں اسکور کیں۔
پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹوں کے ذریعے ہوگا جس میں شائقینِِ کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار