انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نےٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نےٹی 20 ورلڈکپ 2024  شیڈول جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا ، گروپ اسٹیج یکم سے 18 جون تک شیڈول ہے جبکہ سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک ہوگا ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سیمی فائنل 26 اور 27 جون جبکہ فائنل معرکہ 29 جون کو کھیلا جائے گا۔
افتتاحی میچ یوایس اے،کینیڈاکےدرمیان فلوریڈامیں کھیلاجائےگا،جبکہ ورلڈکپ میچز ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شیڈول ہیں،یوایس اےکے3جبکہ ویسٹ انڈیزکے6 وینیوز پر میچز ہونگے۔ جبکہ ٹی20کرکٹ ورلڈکپ فائنل معرکہ بارباڈوس میں شیڈول ہے۔
پاکستان گروپ’’ اے‘‘ میں موجود ہے ، اور اس گروپ میں بھارت ،آئرلینڈ،کینیڈا اور یوایس اے بھی شامل ہیں۔ گروپ ’’بی ‘‘میں انگلینڈ ، آسٹریلیا،نمیبیا، سکاٹ لینڈ اورعمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اسی طرح گرپ ’’سی‘‘ میں نیوزی لینڈ ،ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈااور پاپوا نیو گنی شامل ہیں ، جبکہ گروپ’’ڈی‘‘ میں سائوتھ افریقہ،سری لنکا،بنگلادیش، نیدرلینڈز، اور نیپال شامل ہیں ۔
پاکستان اپناپہلامیچ6جون کومیزبان یوایس اےکےخلاف کھیلےگا،پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔
اس کے علاوہ پاکستان اورکینیڈاکامیچ11جون کونیویارک میں ہوگا جبکہ پاک آئرلینڈ کی ٹیموں کےدرمیان میچ16جون کوکھیلاجائےگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار