امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اشارے مل رہے ہیں پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے،عمران کیخلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی۔
امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سکیورٹی بحران کو گہرا کر دیں گے۔
زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کر چکے ہیں، آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے، ایسے اقدامات کیے گئے تو پاکستان کی بین الاقوامی سپورٹ کم ہو جائے گی۔
امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے مزید کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے سیاسی افراتفری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار