مانٹرنگ ڈیسک 

روس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنے سے عالمی مارکیٹ میں قیمت 300 ڈالر بیرل تک پہنچ جائے گی۔
روسی نائب صدر الیگزینڈر نوواک کے مطابق اگر روس کے تیل کو مسترد کیا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور تیل کی قیمت 300 ڈالر بیرل تک پہنچ جائے گی۔ اگر تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو جواب میں جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بند کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں 2008ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جوزف بائیڈن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے روسی تیل پر پابندی کے حوالے سے بات چیت کی۔
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دیگر پابندیوں کے علاوہ امریکی صدر نے روس سے تیل کی درآمد پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس معاملے سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جو بائیڈن منگل تک یہ اعلان کرنے والے ہیں۔
جے پی مورگن کے مطابق رواں برس تیل کی قیمت 185 ڈالر فی بیرل ہوسکتی ہے، جبکہ یا ایف جے کے مطابق ہو سکتا ہے کہ یہ 180 پر پہنچ جائے اور عالمی بحران پیدا ہو جائے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک مذاکرات پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار