قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر عماد وسیم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عماد وسیم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز بنانے اور 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عماد وسیم سے قبل جو کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان میں کیرن پولارڈ، اظہر محموداور آندرے رسل شامل ہیں۔ کیرن پولارڈ نے یہ کارنامہ 2010، اظہر محمود نے 2012 اور آندرے رسل نے 2016 میں سرانجام دیا ۔
35 سالہ کھلاڑی نے بگ بیش لیگ میں میلبور ن سٹارز کی جانب سے آج اپنا پہلا میچ کھیلا جس دوران انہوں  نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں کردار اد ا کیا ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عماد وسیم نے حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا ،تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کے اچانک اعلان نے بہت سے لوگوں کو شدید حیران کیا جبکہ وہ اپنے کیریئر ز کی بہترین پرفارمنس دے رہے تھے 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار