ایشیا اردو

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گزشتہ روز نشتر یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ہوا جس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حیدر سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی رواں ماہ کے آخر میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی آمد کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی آمد کا مقصد کرونا وبا کے خلاف برسرپیکار فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا مقصود ہے اور ان کی آمد کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے سینئر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار