ایشیا اردو

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان گروپ کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی منظر نامے پر ٹھوس حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عون چودھری اور اسلم بھروانہ سمیت 17 ایم پی اے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے
اس دوران عون چودھری سے جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا ہونے جارہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں بتا سکتا، تھوڑا سا سسپنس رہنے دیں۔ جو ہو گا بہتر ہوگا، دعا کریں۔
صحافی نے یہ بھی سوال کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گھر جارہے ہیں یا نہیں جس پر عون چودھری کا کہنا تھا کہ تھوڑا صبر کریں، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل علیم خان کے گھر پی ٹی آئی کے ہم خیال ارکان کے اعزاز میں عشائیہ ہوا، تقریب میں پی ٹی آئی کے 24 سے زائد ارکان نے شرکت کی تھی۔ علیم خان نے حامی ارکان سے رائے لینے کے بعد صف بندی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ علیم خان نے تمام رابطوں اور صورتحال پر حامی ارکان کو اعتماد میں لیا، ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانے کی تجویز دی تھی۔ ارکان اسمبلی کے عثمان بزدار سے متعلق تحفظات پر بھی بات چیت ہوئی اور سیاسی منظر نامے پر ٹھوس حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ن لیگ کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ
سیاسی منظرنامے پر پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان متحرک ہوگئے۔ مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت نے علیم خان سے رابطہ کرلیا۔
4 صوبائی وزراء کی علیم خان کے گھر پر اہم بیٹھک
پنجاب میں سیاسی ہلچل کے بعد رابطوں میں تیزی آگئی۔ 4 صوبائی وزراء نے علیم خان کے گھر پر اہم بیٹھک کی۔ اہم مشاورت میں وزیر توانائی اختر ملک، وزیر فشریز صمصام بخاری، وزیر فلاح و بہبود ہاشم ڈوگر اور وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد شریک ہوئے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار