ایشیا اردو

لسبیلہ میں کنونشن میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم جب حق کی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں آپ کا سیاست میں کیا کام ہے، عمران خان کبھی کہتے ہیں پاکستان میں چین جیسا نظام لے کر آئیں گے۔ کبھی کہتے ہیں ایران جیسا انقلاب ہونا چاہیے تو کبھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔ ان کی شکلیں دیکھو اور ریاست مدینہ کی باتیں دیکھو۔
 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ آئین کے ساتھ کس طرح مذاق کررہے ہو، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا، ملکی معشیت تباہ ہے خارجہ پالیسی کی بات ہی نہ کریں۔
امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں مرغیاں پالو، انڈے بیچو، کہتے ہیں مجھے نکالا میں خطرناک بن جاؤں گا، ہمیں آپ سے کوئی خاطرہ نہیں، ہم نے آپ کو پہلے بھی کچھ نہیں سمجھا، اب بھی کچھ نہیں سمجھتے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار