ایشیا اردو

ڈیرہ  غازی خان /سنیئر رپورٹر

رواں سال کی تیسری پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے تحت ڈی جی سکالرز سکول بلاک 4  محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کو پولیوکے  قطرے پلائے گئے اس موقع پر لیڈی ہیلتھ وکررز جن میں رخسانہ اشفاق، انیلہ خالد ہیڈ ایریا لعل خان اور ایریا انچارج تسلیم کوثر بھی موجود تھے محکمہ صحت کی ٹیم نے اس موقع پر بتایا کہ رواں سال کی تیسری پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ملک کے 86 اضلاع میں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے خصوصی قطرے پلائے جائیں گے وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ مہم کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہیں انسداد پولیو مہم میں 43.3 ملین (4 کروڑ 33 لاکھ) بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے انھوں نے تمام والدین سے کہا کہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ہر مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، ٹال فری صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر والدین کی رہنمائی کی جارہی ہے اس موقع پر پرنسپل ادارہ نعمان حفیظ (ایم فل ایجوکیشن)نے کہا بچوں اور اساتذہ کرام کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیو (پولیومائلائٹس) ایک وائرس (پولیس وائرس) سے پھیلنے والی نہایت متعدی بیماری ہے، جو عام طور پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتی ہے پولیو ایک متعدی بیماری ہے، اور اس کا وائرس عام طور پر ایک سے دوسرے شخص کو پاخانے یا منہ کے راستے منتقل ہوتا ہے، جبکہ آلودہ پانی یا خوراک سے بھی اس کے پھیلاؤ کے شواہد موجود ہیں  انسانی جسم میں پولیو وائرس آنتوں کو اپنا مسکن بنا کر بڑھتا ہے، جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ کر  کے فالج کا سبب بن سکتا ہے پولیو کی ابتدائی علامات میں بخار، تھکاوٹ، سر درد، قے آنا، گردن میں سختی اور اعضا میں درد شامل ہیں۔ پولیو کا شکار ہونے والے بہت کم افراد کو فالج ہوتا ہے، جو عام طور پر مستقل ہوتا ہے اس وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے اور اسے صرف حفاظتی ٹیکوں سے ہی روکا جا سکتا ہے پولیو کی ویکسین پانچ سال اور کم عمر کے بچوں کو منہ کے ذریعے دو قطروں کی صورت میں دی جاتی ہے اُنھوں نے مزید کہا کہ، پولیو ورکرز ہمارے فرنٹ لائن ورکرز  ہیں اور ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار