مانٹرنگ ڈیسک

جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہنامنور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق شہرپوہانگ میں ایک اپارٹمنٹ کی زیرآب پارکنگ سے7 لاشیں ملیں جبکہ 2 افراد کو بچایا گیا، اس کے علاوہ شہر میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے
جنوبی کوریا میں طوفان کے باعث 21 ہزارعمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ طوفان سے 5 ہزار افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ہنا منور کے باعث پورے ملک میں 90 ہزار گھروں کی بجلی بھی منقطع ہے اور متعدد پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار