ایشیا اردو

دو ہزار اکیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کا سال ثابت ہوا۔ پاکستان نے اس سال ریکارڈ انتیس ٹی ٹوئنٹی کھیلے اور بیس فتوحات کا ریکارڈ قائم کیا۔
محمد رضوان 1326 رنز بناکر کیلینڈر ایئر میں ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بھی ثابت ہو ئے۔ رضوان نے کیلینڈر ایئر میں ایک سنچری اور بارہ ففٹیز، بطور وکٹ کیپر بائیس کیچز اور بیالیس چھکوں اور ایک سو انیس چوکوں کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
دوسری جابب بابراعظم اورمحمد رضوان نے چھ سنچری پارٹنر شپ، چارایک سوپچاس رنز سے زیادہ کی شراکت اورجنوبی افریقاکے مقابل 197 رنزکی پارٹنرشپ کےریکارڈبھی اپنے نام کیے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کوایک سوباون رنزکی اوپننگ پارٹنرشپ کے ذریعے دس وکٹوں سے بڑی شکست دی۔ سال کے آخری میچ میں دوسوآٹھ رنزبناکرسب سے بڑاہدف عبورکرکے کامیابی بھی حاصل کی۔بابراعظم نے بطور فیلڈرسولہ کیچزکا ریکارڈ قائم کیا۔
محمد رضوان اور بابر اعظم مختصر طرز کے بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے اورانہوں نے سب سے زیادہ رنزبنائے۔رضوان نے بطوروکٹ کیپربائیس اوربابرنے فیلڈرکی حیثیت سے سولہ کیچز کا ریکارڈ قائم کیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار