ایشیا اردو

 آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور میں جدید ترین آرٹلری گنز ایس ایچ 15 کی کور آف آرٹلری میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید آرٹلری سسٹم سے مستقبل کی جنگ لڑنے میں مدد ملے گی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرٹلری گنز کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ جدید آرٹلری گنز دور تک درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ان گنز کی میدان جنگ میں نقل و حمل بھی آسان ہے، شمولیت سے پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتیں بڑھیں گی۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائسنز آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کی دولت سے مالا مال ہے، انسانی وسائل کی ترقی، جدت اور ٹیکنالوجی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ غلط اطلاعات اور پراپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کر کے مشتر کہ ردعمل دیا جانا چاہیے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار