مانٹرنگ ڈیسک

امریکا کے رکن کانگریس اینڈی لیون نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر جمہوریت کے بجائے ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اینڈی لیون نے کہا کہ بھارت میں مسلمان، ہندو، مسیحی اوردیگر عقائد کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔
اینڈی لیون نے اس سے قبل کشمیر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو کشمیر خبروں میں نہیں ہے لیکن یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملے میں بھارت کو غلط ڈگر پر لے جارہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار